پہلی دوروزہ بین القوامی اردو بلاگر کانفرنس 2013

ابھی ہمیں بلاگ لکھتے ہوئے ذیادہ  دن نہ گزرے تھے کہ جناب ہمیں پاکستان کے دل لاہور سے پہلی بین القوامی اردو بلاگر کانفرنس کا دعوت نامہ موصول ہوا۔ بہت خوش ہوئے اور حیرت بھی ہوئی کہ جناب ابھی تو بلاگ کا باقاعدہ آغاز کیا ہی تھا کہ دعوت نامہ موصول ہوگیا۔بہرحال (اپنی جاسوسی تجسس سے مجبور ہوکر) فورا ہی فیصلہ کیا کہ دیکھا جائے، اسکے پیچھے کیا مقاصد کارفرما ہیں  اور اپنے (زعمِ فاسد) شہری امتیازیت کے پیش نظر یہ بھی سوچا کہ کانفرنس کراچی میں کیوں نہ رکھی گئی۔

سب سے پہلے اپنے  دوست و مددگار جناب کاشف نصیر صاحب سے مشورہ کیا تو یہ عقدہ کھلا کے جناب وہ پہلےہی  تقریبا 17 عدد باقاعدہ بلاگرو ں کے ساتھ  جناب شعیب صفدر  کے  آفس میں مشورہ کرچکے ہیں ، دیگر بلاگران پاکستان کے مشورہ کے بعد پتہ چلا تھا کہ یہ کانفرنس ایشین کینڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ACJA) کے صدر محسن عباس صاحب جو کہ خود ایک درد مند دل رکھنے والے پاکستانی ہیں اردو بلاگ کو ایک تاریخی موڑ دینا چاہتے ہیں  اور چاہتے ہیں کہ پاکستانی اردو بلاگر ذریعہ معاش میں مصروف ہونے کے سبب اردو بلاگنگ چھوڑنے کے بجائے انکو ایسا متبادل فراہم کیا جائے جو کہ انکی سچی لگن (اردو بلاگنگ) سے جڑے  رہتے کے ساتھ ساتھ انکا ذریعہ معاش بھی بن جائے۔

بس جناب  محسن عباس صاحب کی اس عظیم الشان مقصد برائے ری ہیب لی ٹیشن برائے پاکستانی بلاگران اور اردو کی ترویج و ترقی کے بارے میں اقدامات کا سننا تھا کہ ہمارا بھی  سویا ہوا  جزبہِ حب الوطنی جوشن مارنے لگا اور اس ہی وقت ہم نے بھی فیصلہ کرلیا کہ ہم بھی اس کانفرنس میں شرکت ہر صورت میں کریں گے۔

القصہ مختصر! آفس سے چھٹی کے معاملات سے لے کر ریلوے ٹکٹ کی جانفشانی تک و دو کے بعد آخرکار ہماری  روانگی  کا وقت آہی گیا۔

کانفرنس کے مقام پر جب ہم پہنچے تو (ACJA) کے صدر جناب محسن عباس اور اردو بلا گنگ کے گوہرِ نایاب اور پنجاب کے بیٹے محمد بلال محمود کو اسٹیشن  پر اپنا منتظر پایا۔

بہرحال پہلی رات کو کانفرنس کی تیاری سے فراغت پاتے پاتے رات کے ساڑے تین پر بستر پر سونے کے لئے لیٹے۔

صبح کراچی اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے بلاگران جس میں سوات ، فیصل آباد ، کوئٹہ، گلگت، ڈی آی خان، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور، حافظ آباد، اسلام آباد اور ہمارے میزبان زند ہ دِلان لاہور جب ایوان صنعت و تجارت لاہور کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان  میں اس کانفرنس کا بے انتہا جوش و خروش پایا گیا۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تقریبا دس بجے ہوا اور قرآن  مجید کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد جناب محسن عباس قائم مقام صدر نے ابتدائی کلمات سے ادا کئے۔

جناب فرحت عباس شاہ ، محسن عباس، جناب میاں ابو ذر(نائب صدر ایوان صنعت و تجارت) ، محمد حسن معراج ، شعیب صفدر، شاکر عزیز، ایم بلال، کاشف نصیر، محمد سعد، ظہیر چوہان، خرم ابن شبیر،  نے شرکت کی  جن کےنام بھول رہا ہوں ان سے پیشگی معزرت( ویسے بھی سب اول تو نہیں آسکتے نا))

… جاری ہے 

(…براہِ مہربانی تبصرہ نہ فرمائیں۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہونگے)

(… از: منگو)

29 جنوری 2013


4 Responses to “پہلی دوروزہ بین القوامی اردو بلاگر کانفرنس 2013”
خرم ابن شبیر Posted on January 29, 2013 at 3:33 pm

ارے بھائی اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی کا بھی ذکر کر دیں:D

mungoo Posted on January 29, 2013 at 5:03 pm

محترم خرم بھائ
ضرور لکہیں گے ابہی جاری ہے۔

کاشف نصیر Posted on January 30, 2013 at 11:22 am

بلاگستان میں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے اسی طرح لکھتے رہیں گے۔ بین القوامی بلاگر کانفرنس لاہور کے لئے آپ اور برادر شعیب صفدر کے ساتھ سفر کرکے بہت اچھا لگا۔

mungoo Posted on January 30, 2013 at 12:17 pm

بہت بہت شکریہ کاشف بھائ ،
آپ میرے دوست اور محسن ہیں آپ ہی کی و جہ سے تو اردو بلاگنگ شروع کی ہے رعا کیجئے گا کہ ثابت قدم رہوں.

Post a Comment

Englishاردو

EnglishUrdu